Friday, 15 October 2021

پہلو میں جگہ دیتے اور دل میں اتر جاتے

 پہلو میں جگہ دیتے اور دل میں اتر جاتے

تم حسنِ نظر کرتے تو ہم بھی نکھر جاتے

ہم کو جو یقیں ہوتا تم ہم کو سمیٹو گے

تاخیر نہ کرتے ہم، اک پَل میں بکھر جاتے

آنکھوں میں مِری تکتے، سوچوں میں ذرا کھوتے

کچھ تم بھی سنور جاتے، کچھ ہم بھی سنور جاتے

سانسوں کی جو سرگم ہے بے تال ہوئی پھرتی

پَل بھر کے لیے جانم! تم دور اگر جاتے

دیوار سے لگ کر ہم روئے ہیں بہت یارو

ہارے ہوئے بندے ہم جاتے تو کدھر جاتے


شعیب مظہر

No comments:

Post a Comment