Friday, 17 December 2021

دل کے گھاؤ بھی کام آئیں مجھے

 دل کے گھاؤ بھی کام آئیں مجھے

دیکھ کر لوگ مسکرائیں مجھے

وہ ہی دنیا،۔ وہی پرانا پن

یا خدا! کچھ نیا دکھائیں مجھے

لوٹ آؤں گا سب بھلا دوں گا

سرسری سا اگر بلائیں مجھے

با وضو بزمِ یار میں جاؤں

آیتِ وصل گر سنائیں مجھے

بڑی مشکل سے آ کے بیٹھا ہوں

درد اٹھتے ہیں مت اٹھائیں مجھے

آنکھ رونے کا مانگتی ہے خراج

اب وہ آ کر گلے لگائیں مجھے


احمد عقیل

No comments:

Post a Comment