Tuesday, 14 December 2021

وہاں مصطفٰی کو بلایا گیا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


وہاں مصطفٰیﷺ کو بلایا گیا

جہاں اور کوئی نہ آیا گیا

مرے دل کی خوش بختیاں دیکھیے

اسے نعتﷺ سے جگمگایا گیا

بصارت کو معراج حاصل ہوئی

نبیﷺ جی کا روضہ دکھایا گیا

دو عالم کے والی کے دربار میں

غریبوں کا رتبہ بڑھایا گیا

مِرا اس وسیلے پہ ایمان ہے

مجھے ہر غمی سے بچایا گیا 

جہاں دشت میں اُمتی تھے وہاں

کرم والا خیمہ لگایا گیا

درودوں کی خوشبو کی ترسیل کو

دہن والا غنچہ کھلایا گیا

جہاں موجِ سرکش مقابل ہوئی

وہیں ہم کو ساحل دکھایا گیا

زمیں پر جو جنت مدینے میں ہے

مجھے بھی وہیں پر بٹھایا گیا


نورین طلعت عروبہ

No comments:

Post a Comment