رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
ضمیر کا سوال
مِرے ضمیر نے مجھ سے سوال پوچھا ہے
حضور آپ کی خلقت کا ماجرا کیا ہے
نِگہ سے چِیر لیا تُم نے کائنات کا دل
جو اجنبی رہے خود سے تو پھر بُرا کیا ہے
اگر ملے کبھی فرصت تو سوچنا اسفر
دیارِ غیر میں انسان کا دھرا کیا ہے
اسفر ہاشمی
No comments:
Post a Comment