Monday, 6 December 2021

دل سے دیکھوں تو وہی چہرہ نظر آتا ہے

 دل سے دیکھوں تو وہی چہرہ نظر آتا ہے

جیسا ہوتا تھا کبھی، ویسا نظر آتا ہے

اُس نے دو چار ہی آنسو تو بہائے مِرے ساتھ

چلو کوئی تو یہاں زندہ نظر آتا ہے

برف جذبوں کی حرارت سے کہیں پگھلی ہے

اور، کہیں جاتا ہوا رستہ نظر آتا ہے

شام ہوتے ہی اُبھرتے ہیں تِرے وصل کے رنگ

در و دیوار پہ سبزہ سا نظر آتا ہے

اُس کے ہوتے ہوئے پت جھڑ میں بھی کِھلتے ہیں گلاب

کوئی موسم ہو تر و تازہ نظر آتا ہے

اپنی ناکامی سمجھ کر جسے چھوڑ آیا ظہور

کامیابی کا وہی زینہ نظر آتا ہے


ظہور چوہان

No comments:

Post a Comment