یا الٰہی رحم کر مقبول ہو سب کی دُعا
خوف کا سایہ اُٹھا لے دور کر دے یہ وبا
ہم گُناہوں میں گِھرے ہیں تُو بڑا غفّار ہے
تیری بخشش کی نہیں میرے خُدایا انتہا
قادرِ مُطلق ہے تُو، تیرا کرم ہے بے کراں
صدقۂ حسنینؑ دے سارے بیماروں کو شفا
مانتے ہیں میرے مولا ہم تو ہیں بھٹکے ہوئے
تیری رحمت مانگتے ہیں تُو ہی سیدھی راہ دِکھا
نیک بندے بھی ہیں مولا تیری اس مخلوق میں
اُن کی خاطر یا الٰہی! سُن لے سب کی التجا
اب لوٹا دے رونقیں میرے خُدا حرمین کی
اپنے گھر سے دُور رکھنے کی نہ دے ہم کو سزا
اپنے دامن کو پھیلا کر ناؔز ہے در پر کھڑی
ختم کر دے رنج و غم کو اور خُوشیاں کر عطا
صفیہ ناز
No comments:
Post a Comment