قلبِ حیراں کا خلاصہ تِری تصویر میں گم
اس لیے ہو گا وہ تنہا تری تصویر میں گم
میں مداوہ تِرا اے دوست! نہیں کر سکتا
عشرتِ جام نے لکھا تِری تصویر میں گم
مجھ کو تنہائیاں اب راس نہیں آئیں گی
"چشمِ تر چشمِ تمنا تِری تصویر میں گم"
اس کو دھوکا ہے محبت کے علمدار سمجھ
اس کو ملنا نہیں بوسہ تِری تصویر میں گم
شہر کا شہر اسے دیکھنے آیا ہوا ہے
جس کو کل چاند نے مارا تِری تصویر میں گم
دیکھ دنیا کے حوالات کا بن کر قیدی
دل کو اشکوں سے گزارا تِری تصویر میں گم
ندیم ملک
No comments:
Post a Comment