Thursday, 18 August 2022

راضی کبھی ضمیر کو کر جانا چاہیے

 راضی کبھی ضمیر کو کر جانا چاہیے

دل بے حِسی سے بھی کبھی بھر جانا چاہیے

امت کی بیٹیوں کی ردا پر جو وار ہو

میداں میں غازیوں کو اتر جانا چاہیے

کشمیر کو بچانے کی ہمت نہیں اگر

بہتر ہے ایسی فوج کو گھر جانا چاہیے

مسلم کا خون بیچتے پھرتے ہیں دربدر

ان لیڈروں کو ڈوب کے مرجانا چاہیے

دشمن جو آئے دیس کی شہ رگ کو کاٹنے 

 بدلے میں ہم کو حد سے گزر جانا چاہیے

اقبال نے سکھایا ہے صائم کو یہ ہنر

دشمن قلم کے وار سے مر جانا چاہیے


صائم علوی

No comments:

Post a Comment