Thursday, 15 September 2022

کہ حال دل کا جہان بھر کو سن لیا بھی تو کیا کروں گا

 کہ حال دل کا جہان بھر کو سن لیا بھی تو کیا کروں گا

جو اس پہ دل میں غموں کا دریا چھپا لیا بھی تو کیا کروں گا

عجیب دُکھ ہے کے تیرا ہو کر بھی تیرا ہونے سے ڈر رہا ہوں

عجیب دُکھ ہے کہ تم کو اپنا بنا لیا بھی تو کیا کروں گا

جُدا جُدا تھے جُدا جُدا ہیں، خدا خدا تھا، خدا خدا ہے

مگر یہ قصہ تمہیں مکمل سنا لیا بھی تو کیا کروں گا

مزاج اپنا عجیب تر ہے جو بات کرتا وہ روٹھ جاتا

مگر سبھی کو یہاں وہاں پر منا لیا بھی تو کیا کروں گا

تم کو پانے کی کوششوں میں مجھے یہ بے سُود سا لگا ہے

کہ دل اگر چیر کر بھی تم کو دیکھا لیا بھی تو کیا کروں گا


ادریس اکبر

No comments:

Post a Comment