میں فقط عورت رہی
میں کہ اک نوعِ بشر
میں وجودِ عارضی
میں نے سوچا ہوں نڈر
میں تو اک انسان تھی
میں نے ڈھونڈا ذات کو
میں تماشا بن گئی
میں نے پر ہی سی لیے
میں نے کیا پرواز کی
میں نے دیکھا کھوج کر
میں متاعِ بے بسی
میں الگ مخلوق ہو
میں فریبِ دائمی
میں تو ہوں کمزور بس
میں فقط عورت رہی
تابندہ سراج
No comments:
Post a Comment