Wednesday, 14 September 2022

نہ مل سکی ہمیں منزل وفا کی راہوں میں

 نہ مل سکی ہمیں منزل وفا کی راہوں میں

ہُوا نصیب نہ رہنا تِری پناہوں میں

وہ جب ملا تو بظاہر تھا مطمئن، لیکن

مچل رہی تھیں کئی حسرتیں نگاہوں میں

سکون گھر کا مجھے راس ہی نہیں آیا

ہوں ابتدا سے ہی آوارگی کی بانہوں میں

مِرے مزاج نے چھوڑا نہیں کہیں کا مجھے

ہزار انگلیاں اٹھتی ہیں اب تو راہوں میں

تجھے ہے فکر کہاں عاقبت کی اے سعدی

گُزر رہی ہے تِری زندگی گُناہوں میں


سعید سعدی

No comments:

Post a Comment