Tuesday 9 July 2024

باطل کی سمت آنکھ اٹھائی نہ بھول کے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


باطل کی سمت آنکھ اٹھائی نہ بھول کے

شبیرؑ آدمی تھے بڑے ہی اصول کے

کرتے تھے ہم علیؑ کی فضیلت کا تذکرہ

کیوں نقش بولنے لگے دوشِ رسولؐ کے

آلِؑ رسولﷺ ختم نہ ہو گی جہان سے

کوئی مٹا سکا ہے کہیں رنگ پھول کے

جوش عمل بہ صورتِ زینب عیاں ہوا

جوہر کھلے ہیں شام مین ذہنِ بتولؑ کے

سیدانیوں کے رخ کے لیے بن گئی نقاب

قربان اہلِ بیتؑ کے رستوں کی دھول کے

انسانیت کو اپنا لہو دیں نہ کیوں حسینؑ

پالے ہوئے ہیں یہ بھی نگاہِ رسولﷺ کے

ظالم سے کیجیے نہ وفا کی کوئی امید

نکا ہے کب گلاب شجر سے ببول کے

ممکن ہے روز حشر خدا خود کرے سوال

آنسو کہاں کہاں پہ گرے ہیں بتولؑ کے


وحیدالحسن ہاشمی

No comments:

Post a Comment