Monday, 1 July 2024

اتنا سرکار کرم مجھ پہ خدارا کرنا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


 اتنا سرکار کرم مجھ پہ خدا را کرنا

شہر طیبہ میں بلانے کا اشارہ کرنا

مجھ کو دولت کی تمنا، نہ ہوس دنیا کی

جب سے سیکھا تِرے ٹکڑوں پہ گزارا کرنا

میں گناہوں کے سمندر میں ہوں ڈوبا آقاؐ

مجھ سے ہوتا نہیں عصیاں سے کنارہ کرنا

لاکھ بدکار سہی، ہوں میں تمہارا ہی گدا

حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا

جب بھی قسمت سے ہو طیبہ تِرا جانا کوثر

راہ طیبہ کو تُو پلکوں سے بہارا کرنا


کوثر رضا برکاتی​

No comments:

Post a Comment