عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بے خبر ہوں دونوں عالم سے سوائے مصطفیٰؐ
یا الٰہی! دل ہو ایسا مبتلائے مصطفیٰﷺ
ذرّے اس در کے ہیں کیا سیارے کیا شمس و قمر
جلوہ آراء شش جہت میں ہے ضیائے مصطفیٰﷺ
شافعِ محشر ملا ہے کس پیمبر کو خطاب
کون محبوبِ الٰہی ہے سوائے مصطفیٰﷺ
ہوتی ہے حسرت یہی، کیوں دل نہ یہ میرا ہُوا
دیکھتا ہوں جب میں وہبی نقشِ پائے مصطفیٰﷺ
وہبی لکھنوی
شیو پرشاد وہبی
No comments:
Post a Comment