Monday 1 July 2024

لبوں پر میرے رہتی ہیں سدا قرآن کی باتیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لبوں پر میرے رہتی ہیں سدا قرآن کی باتیں

خدائے لم یزل کی ہیں عطا قرآن کی باتیں

قرارِ جاں ہیں یہ واللہ، یہی ہیں راحتِ قلبی

مریضِ دل کی ہے خاطر ہے دوا قرآن کی باتیں 

عطا کرتی ہیں یہ مُردہ دلوں کو زندگی پھر سے

سدا کرتی ہیں در اِک وا نیا قرآن کی باتیں 

مِلا قرآنِ ناطق کا پتہ قرآنِ صامِت سے

کہ  دیتی ہیں مِرے دل کو ضیا قرآن کی باتیں

کبھی ہو اِنَّمَا لب پر، کبھی تطہیر سی آیت

مجھے واعظ مسلسل تُو سُنا قرآن کی باتیں 

ہیں یہ معجز نُما اَیسی کہ جتنی گفتگو کر لو 

مزہ ہر بار دیتی ہیں جُدا قرآن کی باتیں

یہ ذکرِ آلِؑ احمدﷺ زندگی بھر کی کمائی ہے

وظیفہ رات دن ہے بس مِرا قرآن کی باتیں 

دعا دلشاد کی ہے  معرفت کی حق ملے مجھ کو 

کروں میں زندگی بھر یا خُدا قرآن کی باتیں


شگفتہ دلشاد 

No comments:

Post a Comment