عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ جو غم ہے یہ ہمیں درسِ وفا دیتا ہے
ہم کو اسلام کی تہذیب سکھا دیتا ہے
زندہ رہنے کے لیے خاکِ شفا دیتا ہے
شہؑ کا بیمار، مسیحا کو دعا دیتا ہے
نام عباسؑ کا جو لکھ کے پہنا دیتا ہے
اس کے بچے کو خدا شیر بنا دیتا ہے
ماتمِ سبطِؑ پیمبرﷺ سے عداوت کا عمل
تخت سے خاک پہ شاہوں کو بٹھا دیتا ہے
اپنے بچوں کو سکھاتے نہیں ماتم ہم لوگ
نام عباسؑ کا خود ہاتھ اٹھا دیتا ہے
آسمانوں کی بلندی اسے کرتی ہے سلام
سر جو شبیرؑ کی چوکھٹ پہ جھُکا دیتا ہے
کاظم جرولی
No comments:
Post a Comment