Thursday 4 July 2024

ہے عشق شاہ مدینہ کا آئینہ محفوظ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے عشقِ شاہ مدینہﷺ کا آئینہ محفوظ

کہاں سے ہو گا کوئی دل میں دوسرا محفوظ

تنی ہے چادر رحمتِ رسول اکرمﷺ کی

جو اس کے سائے میں آیا وہ ہو گیا محفوظ

حضورﷺ چاہیں تو ایمان کے لُٹیروں سے

جہان قلب کا ہو جائے راستہ محفوظ

ردائے فاطمہ زہراؑ کے واسطے مولیٰ

ہمارے دل میں رہے عشق مصطفیٰؐ محفوظ

دُکان چاروں طرف ہے لگی گناہوں کی

اُٹھا حضورؐ کے صدقے مجھے خدا محفوظ

مٹانے والے جتنے وہ مٹ گئے خود ہی

ابھی بھی رب کا ہے قرآں میں قاعدہ محفوظ

دُعائیں ماں کی تِرے ساتھ ساتھ ہیں کوثر

تمام رنج و بلا سے جو تُو ہُوا محفوظ


کوثر رضا برکاتی

No comments:

Post a Comment