Saturday 6 July 2024

جس کے سینے میں نہیں آپ کی الفت محفوظ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جس کے سینے میں نہیں آپؐ کی الفت محفوظ

سجدے اس کے ہیں عبث اور نہ عبادت محفوظ

پھر کبھی "رجس" قریب ان کے نہیں آ سکتا

جن کی اللہ نے کر لی ہے طہارت محظوظ

در پہ اوروں کے نہیں جا کے جھکایا سر کو

ہم نے رکھی ہے فقط آپ سے نسبت محفوظ

نامِ احمدﷺ جو ادا ہوتا ہے لب سے اک بار

مدتوں دل میں رہا کرتی ہے لذت محفوظ

عاشقِ آلِؑ نبیﷺ چاہے جہاں ہوں یا رب

شاد و آباد رہیں زندہ سلامت محفوظ

آؤ، ہم لوگ بھی لو ان سے لگائیں راجا

جن کے صدقے میں ہے نبیوں کی نبوت محفوظ


جی اے راجا

No comments:

Post a Comment