Saturday 6 July 2024

ہر التجا قبول ہے حرف ثناء کے ساتھ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر التجا قبول ہے حرف ثناء کے ساتھ

بس شرط ہے وسیلہ نبی کا دعا کے ساتھ

لازم ترین امر ہے ایمان کے لیے

ذکر رسول پاکﷺ ہو ذکر خدا کے ساتھ

صدقہ عطا ہو فاطمہؑ کا، جنت البقیع

اے قادر کل، قادر کل کی عطا کے ساتھ

جب سے یہ دل طواف خیال نبیﷺ ہے

پھرتا ہے روز و شب یہ مدینہ صبا کے ساتھ

لائے گا کچھ نہ کچھ تو خبر حاضری کی آج

دل سر کے بل گیا ہے وہاں التجا کے ساتھ

جینا مجھے ہے چشم کرم کی ردا کی اوٹ

مرنا ان کے عشق میں مجھ کو وفا کے ساتھ

قربان اے حبیبﷺ کہ امت کے درد میں

تم نے ستم اٹھائے ہیں صبر و رضا کے ساتھ


شیر افضل

No comments:

Post a Comment