Saturday 6 July 2024

کل ایمان کو جس باپ نے پالا ہو گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

قصیدہ ابوطالب 


کُلِّ ایمان کو جس باپ نے پالا ہو گا

اُس کا ایمان بھی کیا ارفع و اعلٰی ہو گا

اور کہو کیسی وہ پھر علم کی دنیا ہو گی

جس کی آغوش میں کُل گیان سمایا ہو گا

عمر بھر لڑتے رہے حق کے لیے باطل سے

دو جہاں میں نہ کوئی آپ کے جیسا ہو گا

ڈھال بن کر جو رسالتؐ کی مددگار بنے

بخدا داد خدا آپ کو دیتا ہو گا 

جاؤں صدقے ابوطالبؑ ترے ایمان کے میں 

یہی دلشاد مرے رب نے پکارا ہو گا


شگفتہ دلشاد 

No comments:

Post a Comment