Thursday 4 July 2024

عشق ہے مصطفیٰ کا سینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عشق ہے مصطفیٰؐ کا سینے میں

ہے مزہ اس لیے ہی جینے میں

خواب دیکھے ہیں جو مدینے کے

پورا پر خواب ہو مدینے میں

آپﷺ کے در کا ہوں گدا ورنہ

اور خوبی نہیں کمینے میں

ایسی خوشبو نہیں ہے کلیوں میں

مصطفیٰؐ کے ہے جو پسینے میں

خاکِ پائے رسولﷺ میں جو ہے

بات وہ ہے کہاں نگینے میں

مصطفیٰؐ پر درودﷺ پڑھتا ہوں

ہے جو برکت مِرے خزینے میں

جو مدینے کو ہے چلا شہباز

نام میرا ہو اس سفینے میں


شہباز ماہی

No comments:

Post a Comment