Thursday 4 July 2024

تھا دونوں عالموں کا خزینہ حضور کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تھا دونوں عالموں کا خزینہ حضورﷺ کا

لیکن تھا صبر، شکر قرینہ حضورﷺ کا

وہ بے مثال ہیں دوں میں اُن کی مثال کیا

دیکھو بنا ہے پھول پسینہ حضورﷺ کا

اپنے تو حرف کچھ نہیں ہیں، لفظ بھی نہیں

لیکن ہے حرف حرف نگینہ حضورﷺ کا

حرمت حضورﷺ کی ہمیں خود سے عزیز ہے

یہ دل بھی جان بھی ہے یہ سینہ حضورﷺ کا

اِن دونوں سا جہاں میں کوئی دوسرا نہیں

مکہ خدا کا گھر ہے، مدینہ حضورﷺ کا

اے ربِ ذوالجلال!! دعا ہے جلال کی

دے مجھ کو بول چال و قرینہ حضورﷺ کا


اکبر جلال

No comments:

Post a Comment