Thursday 4 July 2024

خدا کا حکم ہے اور حکم تا قیامت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خدا کا حکم ہے اور حکم تا قیامت ہے

درِ رسولِ معظمﷺ درِ ہدایت ہے

حجاب سارے اٹھائے گئے شبِ معراج

حضورؐ آپ کی کتنی بڑی فضیلت ہے

نبیؐ کی آل کا سایہ، نبیِ کا دستِ کرم

زمین والوں پہ یہ آسمانِ رحمت ہے

علیؑ کے چاہنے والوں کی خیر چاہتا ہوں

درِ رسولﷺ سے میری یہی تو نسبت ہے

خدا، فرشتے اور ایمان والے شامل ہیں

درودﷺ بھیجنا کتنی بڑی عبادت ہے

کسی بھی زاویے سے سیرتِ نبیؐ دیکھیں

ہر ایک شعبے کو میرے نبیِ سے عزت ہے


محمد علی ایاز

No comments:

Post a Comment