Sunday 7 July 2024

زمیں کو خلد بنانے حسین آئے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زمیں کو خُلد بنانے حسینؑ آئے ہیں 

خدا کا دین بچانے حسینؑ آئے ہیں

زمینِ کرب و بلا نے کہا، مدینے سے

مجھے معلیٰ بنانے حسینؑ آئے ہیں

اے بحرِ ظُلم و تصادم  میں ڈُوبنے والو

تمہیں نجات دلانے حسینؑ آئے ہیں

خدا، نبیؐ و علیؑ و بتولؑ کے دُشمن 

تِرا نشان مٹانے حسینؑ آئے ہیں

نبیؐ بھی سجدے میں ہے اور علیؑ بھی سجدے میں

کہ فاطمہؑ کے گھرانے حسینؑ آئے ہیں

جو انبیا کے، رسولوں کے بس کی بات نہیں

وہ کام کر کے دکھانے حسینؑ آئے ہیں

ملی جو رات کی مہلت تو حُرؑ نے خود سے کہا

 تِرا نصیب جگانے حسینؑ آئے ہیں

عطاِئے اُمِ ابیہاؑ ہوئی دلاور پر

کُھلے سخن کے خزانے، حسینؑ آئے ہیں


دلاور حسین دلاور

No comments:

Post a Comment