Monday 8 July 2024

عشق ہے آل محمد سے عزاداری کا نام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عشق ہے آلِ محمدﷺ سے عزاداری کا نام

یہ عزاداری ہے انسان کی بیداری کا نام

انبیاء کہتے ہیں فردوس کی سرداری کا نام

ظلم سے جبر سے تا حشر یہ بیزاری کا نام

ہاں ملائک کی عبادت کی عزاداری ہے

صورتِ مہرِ صداقت یہ عزاداری ہے

عشق شبیرؑ میں اعزاز عزاداری ہے

نوحہ و سوز کی آواز عزاداری ہے

مثل کُن فلسفۂ راز عزاداری ہے

اپنا انجام ہے آغاز عزاداری ہے

میں نہیں کہتا آئمہ نے یہ فرمایا ہے

جو کبھی گھٹتا نہیں ہے یہ وہ سرمایا ہے

آنکھ میں عاشقِ شبیرؑ کے اشکوں کے گُہر

قبر کے سارے عذابوں سے برأت کی خبر

چادرِ زہراؑ کا سایہ ہے بروز محشر

یہ عزاداری ہے اکبرؑ کی جوانی کا ثمر

نعمت خاص ہے یہ قوت ایماں کے لیے

معجزہ پلکوں پہ اشکوں کے چراغاں کے لیے


صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment