Wednesday 10 July 2024

اعلان انقلاب ہے عباس کا علم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


🏴 اعلانِ انقلاب ہے عباسؑ کا عَلَم

ہر ظُلم کا جواب ہے ہے عباسؑ کا علم

پیاسوں کا انتخاب ہے عباسؑ کا علم

عباسؑ کا شباب ہے ہے عباسؑ کا علم

ابھرا تھا چاند بن کے جو نہرِ فرات پر

لہرا رہا ہے آج بھی وہ کائنات پر

حُسنِ جہاد، قوّت لشکر ہے یہ علم

چشم حضورﷺ، بازوئے حیدرؑ یہ علم

تاریکیوں میں مہرِ منور ہے یہ علم

"ہاں سینۂ یزید میں خنجر ہے یہ علم"

عباسؑ کے علم میں ہے طاقت حسینؑ کی

اصغرؑ کا زور جرأت و ہمت حسینؑ کی


صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment