Wednesday 10 July 2024

فاطمہ کے لعل اور ابن علی کے سامنے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فاطمہؑ کے لعل اور ابنِ علیؑ کے سامنے

ظلمتیں سہمی ہوئی ہیں روشنی کے سامنے

سُرخ جلتی ریت پر تشنہ لبی کے باوجود

ڈٹ گئے تھے سب حسینی تشنگی کے سامنے

میں علیؑ کے ہی غلاموں کا ہوں اک ادنیٰ غلام

ہاتھ پھیلاتا نہیں میں ہر کسی کے سامنے

سرخرو ہوتے ہیں کیسے ہم کو یہ بتلا گئے

امتحاں تھا عشق کا ربِ جلّی کے سامنے

ایک ہی رہتا ہے نعرہ لب پہ ہر دم یا علیؑ

مجھ کو دنیا کچھ نہیں حُبِ علیؑ کے سامنے


امن علی

No comments:

Post a Comment