Wednesday 10 July 2024

وہ حسین ابن علی دوش نبی کا شہسوار

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ حسینؑ ابنِ علیؑ دوشِ نبی کا شہسوار

زیبِ آغوشِ رسالتؐ، فاطمہؑ کا گُلعذار

زورِ بازوئے حُسنؑ، فرزندِ حیدرؑ با وقار

پیکرِ صبر و رضا، محبوبِ کِردگار

مظہرِ حق و صداقت جلوۂ ایماں حسینؑ

وہ امامِ حق پسنداں وہ نبیؐ کا نُور العین

عظمتِ حق کا پیامی دینِ حق کا پاسباں

خُلد کا سردارِ اعظم، میر بزم مومناں

جس نے سینچا اپنے خوں سے نخلِ دیں کو وہ حسینؑ

کر گیا مضبوط جو شرح، متیں کو وہ حسینؑ


رانا بھگوان داس

No comments:

Post a Comment