Tuesday 9 July 2024

نسل در نسل چلی شہ کی عزا ایک سے ایک

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نسل در نسل چلی شہ کی عزا ایک سے ایک

آئینہ خون کے رشتوں کا ڈھلا ایک سے ایک

سارے بچھڑے ہوئے آئے ہیں محرّم کرنے

سال بھر اُجڑا ہوا گاؤں بسا ایک سے ایک

اک محمدﷺ کا چچا، ایک سکینہ کا چچا

ہیں نبوت کے گھرانے میں چچا ایک سے ایک

کس قدر ایک ہیں سلمان، ابوذر، مقداد

کبھی کرتے نہیں شکوہ گلا ایک سے ایک

آل و قرآن کا رشتہ بھی عجب رشتہ ہے

ہو نہیں سکتے یہ آپس میں جدا ایک سے ایک

غم سرورﷺ کی زبانیں ہیں انیس اور دبیر

کربلا بولی تو لہجہ بھی ملا ایک سے ایک


عباس رضا نیر

No comments:

Post a Comment