Tuesday 9 July 2024

سرور سے زندگی کا سلیقہ تمام لو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرورؑ سے زندگی کا سلیقہ تمام لو

"ہاں تھام لو حسینؑ کے دامن کو تھام لو"

حق سے کبھی جو دہر میں باطل نبرد ہو

شبیرؑ سے جہان میں حق کا پیام لو

سیرت پہ چل کے شاہؑ کی سر معرکہ کرو

سر کو اُٹھا کے کفر سے یوں انتقام لو

تربت میں جائیں گے جو عزادار شاہ کے

آ کر ملک کہیں گے؛ ہمارا سلام لو

حُبدار سے حسینؑ کے زہراؑ کہیں گی یہ

آؤ، علیؑ کے ہاتھ سے کوثر کا جام لو

جنت کے در پہ فاطمہؑ کی ہو گی یوں عطا

اشکوں کے تم صِلے میں یہ جنت تمام لو

دلشاد نقشِ پائے شہِؑ کربلا ہے حق

نقشِ قدم پہ چل کے حقیقی دوام لو


شگفتہ دلشاد 

No comments:

Post a Comment