Wednesday 3 July 2024

حضور آپ مدینے کبھی بلائیں مجھے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حضورﷺ آپ مدینے کبھی بلائیں مجھے

وہ جالیاں وہ نظارے سبھی دکھائیں مجھے

حضورﷺ آپ کا دست کرم جو سر پر ہے

کبھی بھی چھو نہ سکیں گی یہ سب بلائیں مجھے

میں چاہتا ہوں ٹھکانہ جہاں پہ آپﷺ کا ہے

یہ مثل خاک لے جائیں وہاں ہوائیں مجھے

مِری حیات کا مقصد تمام ہو جائے

جو دید خواب میں آقاؐ کبھی کرائیں مجھے

بروز حشر میں چاہوں گا اس طرح سے ہو

کہ اپنے ہاتھ سے کوثر وہ خود پلائیں مجھے

حضورؐ اور بھی روتا ہے رات دن  شہباز

یہ لوگ باتیں مدینے کی جب سنائیں مجھے


شہباز ماہی

No comments:

Post a Comment