ہر احتیاط ضروری ہے زندگی کے لیے
سکوں اسی میں ہے در اصل آدمی کے لیے
غم و خوشی سے پرے ہو گی جب نظر تیری
کبھی نہ ترسے گا لمحاتِ زندگی کے لیے
یہ فیضِ علم و ہنر اور ضیائے شمس و قمر
طلب اگر ہو تو کافی ہے روشنی کے لیے
اگر وہ سود و زیاں سے بھی ماورا سونچے
حیات پھر نہ معمہ💢 ہے آدمی کے لیے
💢بلاغِ فکر پر اتنا نہ ناز کر اصغر💢
کچھ اور چیز بھی لازم ہے شاعری کے لیے
اصغر حسن مجیبی
No comments:
Post a Comment