Thursday, 10 April 2025

ضبط دو روز بھی ان سے نہ ہوا میرے بعد

 ضبط دو روز بھی ان سے نہ ہوا میرے بعد

میں جو کہتی تھی وہی ہو کے رہا میرے بعد

اچھا کھاؤ تو قسم سر پہ میرے رکھ کر ہاتھ

میرے بچوں سے کرو گے نہ دغا میرے بعد

جو مِرے واسطے چوتھی کا بنا تھا جوڑا

وہی جوڑا مِری سوتن کو چڑھا میرے بعد

میری ہی سیج پہ سوتن کو سُلایا ہے، ہے

کیسا کھل کھیلا موا چکنا گھڑا میرے بعد

رنڈیاں آئیں،۔ ہوا ناچ،۔ چلے جام پہ جام

میں تو میکے میں تھی کیا کیا نہ ہوا میرے بعد


ساجد سجنی لکھنوی

No comments:

Post a Comment