Thursday, 1 May 2025

مدینے پاک سے جو لوگ لو لگاتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینے پاک سے جو لوگ لو لگاتے ہیں

خود اپنے در پہ انہیں مصطفیٰؐ بلاتے ہیں

غموں کی دھوپ کبھی ان چھو نہیں سکتی

لبوں پہ ڈالی درودوں کی جو سجاتے ہیں

خدا کے فضل سے مداح مصطفیٰﷺ ہیں ہم

ہمیشہ عشق میں نعت نبیﷺ سناتے ہیں

انہی کے گھر میں تو ہوتی ہے بارش رحمت

نبیﷺ کی شان میں جو محفلیں سجاتے ہیں

رسول پاکﷺ کی الفت میں نعت پڑھتے ہوئے

تصورات میں ہم بھی مدینے جاتے ہیں

نبیﷺ کے دیں کی حفاظت کے واسطے واللہ

حسینؑ ابن علیؑ گھر کا گھر لٹاتے ہیں

نظامی شاد وہ رہتے ہیں بزم دنیا میں

ہمیشہ پاؤں جو ماں باپ کے دباتے ہیں


امیر حمزہ نظامی

No comments:

Post a Comment