عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جو ہر لمحہ ذکرِ نبیؐ کر رہے ہیں
بلندی پہ قسمت وہی کر رہے ہیں
جو کرتے ہیں سنت ادا مصطفیٰؐ کی
وہی خوش نما زندگی کر رہے ہیِں
وہ ابن علیؑ ہیں جو کرب و بلا میں
سپردِ خدا ہر خوشی کر رہے ہیں
بھلا کیوں نہ مدحت ہو مقبول ان کی
جو دل سے ثنائے نبیؐ کر رہے ہیں
ہمیں خوف کیوں ہو گا آفات سے جب
ہماری حفاظت نبیﷺ کر رہے ہیں
شفاعت ہماری شہاﷺ کیجیے گا
گزارش سبھی امتی کر رہے ہیں
حبیب خداﷺ کے کرم سے نظامی
ہر اک بزم میں شاعری کر رہے ہیں
امیر حمزہ نظامی
No comments:
Post a Comment