عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آنکھوں کا نور دل کی ضیا آپ ہی تو ہیں
ہر تیرگی میں راہنما آپﷺ ہی تو ہیں
تکرار و تثنیہ کو نہیں جس میں شائبہ
وہ ایک شاہکار خدا آپﷺ ہی تو ہیں
جن سے ہر ایک مرحلہ کرب میں ہمیں
درس ثبات و صبر ملا آپﷺ ہی تو ہیں
محتاج کون آپ کے دربار کا نہیں
امید گاہ شاہ و گدا آپﷺ ہی تو ہیں
ویران دل پہ ایک نگاہ کرم حضور
عزلت نواز ثور و حرا آپ ہی تو ہیں
شائستہ وجود ہو جعفر بھی آپ کا
وجہ وجود ارض و سما آپ ہی تو ہیں
جعفر بلوچ
No comments:
Post a Comment