عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
گنبدِ سبز کے جلووں میں وہ رعنائی ہے
دیکھنے والے اسے دیکھیں تو ٹُک دیکھتے ہیں
اے مِرے سیرِ سماوات کو جانے والےﷺ
یہ زمانے تِری پرواز کو رُک دیکھتے ہیں
رودِ کوثر سے مِری ہستی کی سینچائی ہو
مجھ کو تحقیر سےکچھ ابرِ تنک دیکھتے ہیں
خاکِ بطحا کو کفِ پاؐ نے وہ عظمت بخشی
کہ سماوات بھی اس ارض کو جُھک دیکھتے ہیں
دیکھ تو لیں ابھی طیبہ کے مناظر رضواں
خُلد و فِردوس کے نظارے بھی رُک دیکھتے ہیں
نعتﷺ کو عشق کسوٹی پہ پرکھتا ہوں عزیز
دنیا والے میرے اشعار میں تُک دیکھتے ہیں
ارشد عزیز
No comments:
Post a Comment