عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سبق آموز گفتار محمدﷺ
حیات افروز کردار محمدﷺ
لٹاتا ہے جو دولت دین حق کی
وہی ہے ایک دربار محمدﷺ
دعائیں کیں مخالف کے لیے بھی
کوئی دیکھے تو کردار محمدﷺ
اسے حاصل ہے دیدارِ الٰہی
جسے حاصل ہے دیدار محمدﷺ
نجوم و ماہ و مہر ان سے ہیں دلکش
عیاں ہے ان میں انوار محمدﷺ
حسینانِ جہاں قربان اس پر
سراپا حسن رخسار محمدﷺ
سوالی کب ہوں میں کس اور در کا
کرم گستر ہے دربار محمدﷺ
جہاں جھکتے ہیں سر گردن کشوں کے
وہ اے شیدا ہے سرکار محمدﷺ
شیدا انبالوی
بنارسی داس
No comments:
Post a Comment