عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عطا کر الٰہی
عطا کر الٰہی، الٰہی عطا کر
مجھے مصطفیٰﷺ کی محبت عطا کر
اس بحرِ پُر کیف میں ڈوب جاؤں
مجھے ڈوب جانے کی عزت عطا کر
عطا کر الٰہی
وظیفہ مِرا ہو سلامِ محمدﷺ
رہے حشر تک لب پہ نامِ محمدﷺ
سنوں اور سناؤں کلامِ محمدﷺ
کلامِ محمدﷺ سے شہرت عطا کر
عطا کر الٰہی
فصاحت بلاغت خطابت میں کیا ہے
بِلا عشق ا زُد و عبادت میں کیا ہے
یہ سب نعمتیں تو جسے چاہے دے دے
مجھے مصطفیٰﷺ کی محبت عطا کر
عطا کر الٰہی
گلزار احمد نادم صابری
No comments:
Post a Comment