Sunday, 4 May 2025

جب بھی کوئی کرتا ہے گفتگو مدینہ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب بھی کوئی کرتا ہے گُفتگو مدینہ کی

اور بھی رُلاتی ہے آرزو مدینہ کی

مسکن محمدﷺ کا احترام لازم ہے

گُفتگو نہیں کرنا بے وضو مدینہ کی

ان کے دل میں بھی مولیٰ عشقِ مصطفیٰ بھر دے

جو کبھی نہیں کرتے گُفتگو مدینہ کی

خاک پر مدینہ کی نقشِ پائے احمدﷺ ہیں

ویسے ہی نہیں شہرت کو بکو مدینہ کی

دیکھنا مدینہ میں، میں ضرور جاؤں گا

رنگ لائے گی آخر جستجو مدینہ کی


ناظم اشرف بجنوری

No comments:

Post a Comment