Saturday, 7 November 2015

وعدہ شام فردا پہ اے دل مجھے گر یقیں ہی نہ آئے

وعدۂ شامِ فردا پہ اے دل مجھے گر یقیں ہی نہ آئے تو میں کیا کروں
ان کی جھوٹی تسلی کے طوفان میں نبضِ دل ڈوب جائے تو میں کیا کروں
میں نے مانگی تھی یہ مسجدوں میں دعا، میں جسے چاہتا ہوں وہ مجھ کو ملے
جو مِرا فرض تھا میں نے پورا کِیا، اب خدا بھول جائے تو میں کیا کروں
سارے جھگڑے اگر میرے جینے کے ہیں تو گلا گھونٹ دو میں بھی بیزار ہوں
موت اب تک تو دامن بچاتی رہی، تُو بھی دامن بچائے تو میں کیا کروں
تُو نہ سمجھے گا ہرگز مِرے ناصحا! میری مے نوشیاں، میری بد مستیاں
مجھ پہ تہمت نہ رکھ، میں شرابی نہیں، وہ نظر سے پلائے تو میں کیا کروں
تم مجھے بے وفائی کے طعنے نہ دو، میرے محبوب میں بے وفا تو نہیں
تم بھی مغرور ہو میں بھی خوددار ہوں، آنکھ خود ہی بھر آئے تو میں کیا کروں

انور مرزا پوری

No comments:

Post a Comment