Sunday, 10 January 2016

اس پر تمہارے پیار کا الزام بھی تو ہے

اس پر تمہارے پیار کا الزام بھی تو ہے
اچھا سہی قتیلؔ پر بدنام بھی تو ہے
آنکھیں ہر اِک حسیں کی بے فیض تو نہیں
کچھ ساگروں میں بادۂ گلفام بھی تو ہے
پلکوں پہ اب نہیں ہے وہ پہلا سا بارِ غم
رونے کے بعد اب ہمیں آرام بھی تو ہے
ہم جانتے ہیں جس کو کسی اور نام سے
اِک نام اس کا گردشِ ایام بھی تو ہے
اے تشنہ کامِ شوق اسے آزما کے دیکھ
وہ آنکھ صرف آنکھ نہیں جام بھی تو ہے
منکر نہیں کوئی بھی وفا کا مگر قتیلؔ
دنیا کے سامنے میرا انجام بھی تو ہے

قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment