وہ تو خوشبو ہے ہر اک سمت بکھرنا ہے اسے
دل کو کیوں ضد ہے کہ آغوش میں بھرنا ہے اسے
کیوں سدا پہنے وہ تیرا ہی پسندیدہ لباس
کچھ تو موسم کے مطابق بھی سنورنا ہے اسے
اس کو گلچیں کی نگاہوں سے بچائے مولا
ہر طرف چاہنے والوں کی بچھی ہیں پلکیں
دیکھیے کون سے رستے سے گزرنا ہے اسے
دل کو سمجھا لیں ابھی سے تو مناسب ہو گا
اک نہ اک روز تو وعدے سے مکرنا ہے اسے
ہم نے تصویر ہے خوابوں کی مکمل کر لی
ایک رنگِ حنا باقی ہے جو بھرنا ہے اسے
خواب میں بھی کبھی چھونا تو وضو کر کے صداؔ
کبھی میلا، کبھی رسوا نہیں کرنا ہے اسے
صدا انبالوی
No comments:
Post a Comment