عارفانہ کلام درود بر ہادئ رحمتﷺ
فن میں متشکل ہوئے انوار درودی
نعتوں میں در آئے کئی اسرار درودی
ہرعکس میں جلوہ ہے اسی نورِ ازل کا
ہے جب سے دل آئینہ آثار، درودی
جب سے چمنِ صلِ علیٰ جاں میں کھِلا ہے
ہر نعت حضوری کے تناظر میں ہوئی ہے
واجب سے ہوئے آنکھ پہ اسرار درودی
احساس مشاہد ہُوا، اظہار مبارک
جس دن سے ہوا، لہجۂ اشعار درودی
ہے صلِ علیٰ کندہ ہر اک خلیۂ جاں پر
ہیں حجرہ جاں کے در و د یوار درودی
اس وِرد کی نسبت ہے اویسِ قرنی سے
خوش ہوں کہ ملا قافلہ سالار درودی
دنیا ہو حسیں، حشر ہو دنیا سے حسیں تر
بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں اثمار درودی
احساس پہ رنگ ایسے چڑھا صلِ علیٰ کا
افکار درودی ہوئے، اذکار درودی
صورت گری تخیل کی آسان ہوئی ہے
جب سے ہوئی حبِ ثنا اطوار درودی
ان کی کرم آثار توجہ سے رہے گا
مر کر بھی دلِ زندہ و بیدار درودی
چپ میں بھی ریاضؔ اب تو عبادت کا سکوں ہے
صد شکر ہوا ہے لبِ اظہار درودی
ریاض مجید
No comments:
Post a Comment