Friday, 16 December 2016

محبوب خدا کی ہر سنت کو سلام

عارفانہ کلام سلام بر ہادئ رحمتﷺ

ہر ایک ادا، شیوہ، عادت کو سلام
محبوبِ خدا کی ہر سنت کو سلام
سو لاکھ صحیفے اک ’’اقرا‘‘ پہ ثنار
اے غارِ حرا! تیری عظمت کو سلام
ہر ایک تری نسبت سے خُلد نصیب
اے شاہﷺ! تری ساری امت کو سلام 
ازواج مطہر پر قربان یہ جان
اصحابؓ کو آل اور سب عِترت کو سلام
قرآنِ مجسم پر ہر وقت درود
اس شکل کی ہر اجلی آیت کو سلام 
تا حشر رہے جب سرکارﷺ کا وِرد
لاکھ آپ کی لافانی نسبت کو سلام
تھا دین کا رشتہ ہی ہر شے کی اساس
اصحابِؓ محمدﷺ کی فطرت کو سلام
جس نام کا وِرد اکثر کرتی ہے زبان
اس اسم کی قوت کو، برکت کو سلام
سرخیل، رسولوں میں محبوب ترین
دن رات ریاضؔ ان کی عظمت کو سلام

ریاض مجید

No comments:

Post a Comment