Monday, 19 December 2016

اپنے گھر میں مطمئن مسرور رہنا سیکھ لو

اپنے گھر میں مطمئن مسرور رہنا سیکھ لو
دوسروں کے گھر کے اندر جھانکنا بے کار ہے
میں جو ہوں بس میں ہوں، میں کیسا ہوں کیا ہوں، کیوں ہوں میں
میرے بارے میں کسی کا سوچنا بے کار ہے
جس کی ماں خود بد دعائيں دے، اسے جا کر کہو
اے ذلیل انساں! تِری تو ہر دعا بے کار ہے
اے مچھیرو! مان لو تب ایک رب کی ذات کو
جب سمندر میں تمہارا ہر خدا بے کار ہے
تیری جو بھی شان ہے دنیا میں وہ مجھ ہی سے ہے
اے مِرے محبوب! تُو مجھ سے جدا بے کار ہے

انور جمال انور

No comments:

Post a Comment