Tuesday, 20 December 2016

ذہن کے خیالوں میں روح کے اجالوں میں

ذہن کے خیالوں میں
روح کے اجالوں میں
زندگی کی جھیلوں میں
ذات کی فصیلوں میں
رتجگوں کے دامن میں
خواہشوں کے آنگن میں
دل کے خشک صحرا میں
چشمِ تر کے دریا میں
درد کے جہاں میں بھی
اشکِ بے زباں میں بھی
اور کچھ نہیں رہتا
تیری یاد رہتی ہے 

علی حسن شیرازی

No comments:

Post a Comment