Wednesday, 15 July 2020

جنوں بیمار ہے آہستہ بولو

جنوں بیمار ہے، آہستہ بولو
خِرد لا چار ہے، آہستہ بولو
زمانے کی سماعت جاگتی ہے
عدو بیدار ہے، آہستہ بولو
کوئی سن پائے گا تو کیا کہے گا
کھلا بازار ہے، آہستہ بولو
زیادہ ہاؤ ہُو کا اس جہاں میں
نتیجہ دار ہے، آہستہ بولو
عدم فریاد اور وہ بھی خدا سے
بڑا دربار ہے، آہستہ بولو

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment