Wednesday, 15 July 2020

جن کو دکھ درد راس ہوتے ہیں

جن کو دکھ درد راس ہوتے ہیں
وہ بہت کم "اداس" ہوتے ہیں
ان پہ روشن ہے جھوٹ کی قیمت
جو "حقیقت شناس" ہوتے ہیں
حشر" تو "پاگلوں" کا مجمع ہے"
آپ کیوں بد حواس ہوتے ہیں
ان کو ملنے کا کیا سوال عدم؟
وہ سدا میرے پاس ہوتے ہیں

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment