Wednesday, 15 July 2020

کیوں دل آزارئ خدا کرنا

کیوں دل آزارئ خدا کرنا
جھوٹے سجدے کا کیا ادا کرنا
رسم ہو گی قدیم وقتوں کی
قول دے کر اسے وفا کرنا
واہ کیا مستند تجارت ہے
بیٹھے رہنا، خدا خدا کرنا
جن کا دستور ہی تغافل ہے
ان حسینوں کا کیا گِلہ کرنا
بیوفا تو نہیں ہیں وہ، لیکن
ان کو آتا نہیں وفا کرنا

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment